اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی کے پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی، علاقائی دورے کے اپنے پہلے مرحلے میں ایک روزہ دورے پر اتوار کے روز شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے جہاں انھوں نے اس ملک کے پارلیمانی اسپیکر سمیت مختلف حکام سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے دورۂ دمشق میں شام کے صدر بشار اسد، پارلیمانی اسپیکر محمد جہاد اللحام، وزیراعظم وائل الحلقی اور وزیرخارجہ ولید المعلم سے ملاقات کی۔اپنے دورۂ شام میں انھوں نے اس ملک میں مقیم مختلف فلسطینی گروہوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔
.......
/169